• Sat. Jul 27th, 2024

دارالحکومت الریاض کے مقامی ہوٹل میں بزمِ یارانِ ریاض کے زیراہتمام ایک شام یکجہتی پاکستان کے نام سے ایک تقریب کا انعقا د کیا گیا

Sep 7, 2019

(ملک عاصم اعوان کی رپورٹ)دارالحکومت الریاض کے مقامی ہوٹل میں بزمِ یارانِ ریاض کے زیراہتمام ایک شام یکجہتی پاکستان کے نام سے ایک تقریب کا انعقا د کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ھوے بزم یاران کے صدر عقیل قریشی نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور خون کے آخری قطرے تک اپنی افواج پاکستان اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سکول کے بچوں نے ملی نغمے اور تقریریں پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ھوے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالراوف نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں تمام سیاسی و سماجی جماعتیں کشمیر کے معاملے میں سب اکٹھے ہے اور کشمیر کے لئیے لڑ مرنے کو تیار ہیں جب کہ آج سے پہلے کبھی ایسا موقع نہیں آیا کہ سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو اور میں تمام پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ پوری قوم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کررہی ہے مزید کہا کہ ہمیں آزادی لاکھوں قربانیاں دے کر ملی اور ایک نظریہ کے تحت ملی وہ نظریہ کیا تھا پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ تقریب سے یوسف علی یوسف ،اسد کمال، کامران ملک ،شاہد خیالوی ،صدف آفریدی،تسنیم امجد ،پروفیسر اعجاز بیگ، آمین تاجر اور حافظ عبدالوحید نے بھی کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اپنے انداز میں