• Sun. Sep 8th, 2024

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف حکام کے درمیان اہم مذاکرات شروع

Sep 9, 2019

بنکاک(نمائندہ خصوصی) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) حکام کے درمیان اہم مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کا 15 رکنی وفد وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں ایف اے ٹی ایف حکام سے مذاکرات کرے گا جس کے دو سیشنز ہوں گے،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا آج شروع ہونے والا اجلاس13 ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری رہے گا۔