• Sun. Sep 8th, 2024

ایشز سریزکے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو بڑے رنز سے شکست دے دی ،مین آف دی میچ کونسا کھلاڑی رہا ؟کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

Sep 9, 2019

مانچسٹر(نمائندہ خصوصی)ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 185 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی ہے، آسٹریلیوی بیٹسمین سٹیون سمتھ کو مین آف میچ قرار دیا گیا ہے۔

مانچسٹر میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 186رنز 6 کھلاڑی آوٹ ہونے پر ڈیکلیئر کر دی اور انگلینڈ کو مجموعی طور پر 383 رنز کا ہدف دیا، جسے حاصل کرنے میں انگلش ٹیم ناکام رہی اور پوری میزبان ٹیم 91 اعشاریہ 3 اوورز میں 197رنز پر ڈھیر ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے جوئے ڈینلی 53، جوز بٹلر 34، جیسن رائے 31 اور وکٹ کیپر جونی بریسٹو 25 کے علاوہ دیگر بیٹسمین خاطر خواہ اسکور کرنے میں ناکام رہے اور کینگرو بولرز کا زیادہ دیر مقابلہ نہ کر سکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کومنز سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں، ان کے علاوہ جوش ہیلزل ووڈ اور ناتھان لیون نے دو دو جبکہ میچلز اسٹارک اور مارنس لیبوشین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 497 رنز 8 کھلاڑی آوٹ ہونے پر ڈیکلیئر کی، جبکہ انگلینڈ نے 301 رنز آل آوٹ بنائے تھے، سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ اوول میں آئندہ ہفتے کھیلا جائے گا۔