• Mon. Sep 16th, 2024

ایم ڈی واٹربورڈ کا 9 محرم کو برآمد ہونے والے جلوسوں اور سبیلوں کا دورہ

Sep 9, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز) ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے 9محرم کو شہر کے مختلف علاقوںسے برآمد ہونے والے جلوسوں کی گزرگاہوں اور شہر کے مختلف علاقوں میںقائم سبیلوں کا دورہ کرکے فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات وچیئرمین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی خصوصی ہدایات پر واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرزسیل کی جانب سے عشرہ محرم کے دوران امام بارگاہوں،مساجد ،مجالیس ،جلوس کے راستوں سمیت شہر بھر میں قائم سیبلوںو استقبالیہ کیمپوں کو ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے ،واٹربورڈکے سیورکلینگ ایکویپمنٹ اینڈسروسز ورکشاپ ڈویژن کا عملہ اور جیٹنگ راڈنگ سیورکلینگ مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس مختلف اضلاع میں نکاسی آب کی شکایات کے ازالہ کیلئے بغیر کسی وقفہ کام کررہے ہیں، اہم پمپنگ اسٹیشنوںسمیت شہر بھر میں قائم 160سے زائدواٹرڈسٹری بیوشن اور سیوریج کے پمپنگ اسٹیشن بھی معمول کے مطابق کام کررہے ہیں۔ انہوں نے موقع پر موجود واٹربورڈ کے افسران وانجینئرز کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں، ایم ڈی واٹربورڈشہر میں 9محرم کے مرکزی جلوس کے ساتھ ساتھ رہے، واٹربورڈ کے سیورکلینگ ایکویپمنٹ اینڈسروسز ورکشاپ ڈویژن کا عملہ اور جیٹنگ راڈنگ سیورکلینگ مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس مختلف اضلاع میں نکاسی آب کی شکایات کے ازالہ کیلئے بغیر کسی وقفہ کام کررہے ہیں،ایگزیکٹیوانجینئرایس ای اینڈ ایس ڈپارٹمنٹ نے اپنی نگرانی میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اور اتوار کو سعودآباد،شاہراہ فیصل ایف ٹی سی کے مقام سمیت دیگر علاقوں میںاچانک ہونے والے اوورفلوسدباب کیا ،سپرنٹنڈنگ انجینئر اورنگی اور سائٹ نے اپنے متعلقہ علاقوں خصوصا شاہراہوں پر کھلے مین ہولز پرڈھکن رکھنے کا کام مکمل کیا،ایس ای گلشن ،گلستان جوہر وجمشید ٹاؤن نے عملے کی مدد سے مختلف مقامات پر لائن لیکیجزکے خاتمہ کا کام سرانجام دیا ، سپرنٹنڈنگ انجینئرز ساؤتھ صدر، لیاری ،لیاقت آباد و نارتھ کراچی محرم کے جلوس کے ساتھ رہے اور راستوں کو نکاسی آب کے مسائل سے پاک کردیا ،ایس ای بلدیہ،لانڈھی ملیر ، ملیرماڈل زون نے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کرکے منتظمین سے ملاقات کی اور ان سے نکاسی آب کی شکایات معلوم کرکے ان کے تدارک کیلئے اقدامات کیئے ،واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرزسیل کی جانب سے امام بارگاہ حرتیسر ٹاؤن،امام بارگاہ دربتول،امام بارگاہ امیرالمومنین،امام بارگاہ سبیل صغیر،امام بارگاہ عزاء خانہ قیصرعباس، امام بارگاہ اورنگی ٹاؤن،امام بارگاہ شہداء قرار،امام بارگاہ حیدری ،اورنگی ٹاؤن،امام بارگاہ عزاء خانہ کوثر سیکٹر11اورنگی،امام بارگاہ شفینہ اہل بیت،امام بارگاہ العباس اورنگی ٹاؤن،امام بارگاہ علی اکبر،اما م بارگاہ شیعان حیدر،ایرانی کیمپ ،امام بارگاہ امام موسیٰ،امام بارگاہ محمدی، امام بارگاہ علی قصبہ کالونی،امام بارگاہ حضرت زہرہ ،امام بارگاہ کیماڑی،امام بارگاہ در زینب ،امام بارگاہ علی عباس ،امام بارگاہ امیر المومنین سرجانی ،امام بارگاہ امام بارگاہ،امام بارگاہ مظلومین کربلامواچھ گو ٹھامام بارگاہ باب العلی،امام بارگاہ امامیہ قدیم، شہدائے کربلا،امام بارگاہ کاظمین سعادت کالونی، اما م بارگاہ اشرف المسجد اسکیم 33،امام بارگاہ العباس، شاہ فیصل کالونی، معصوم حیدر،حسینی مشن ، حسینی سفارت خانہ ملیر،امام بارگاہ صاحب الزمان،جامعہ مسجد حنفیہ،امام بارگاہ حسین بلدیہ،سبیل حسین گلشن غازی،امام بارگاہ حسین داؤد گوٹھ،امام بارگاہ حسین سعید آباد،امام بارگاہ زین العابدین ،مظلوم کربلا ، مواچھ گوٹھ،امام بارگاہ اہل بیت،قیصر ابوتراب ،مچھر کالونی،بشارت مصطفی،امام بارگاہ حسن مجتبیٰ، الطاف حسین امام بارگاہ حاجی محمداسماعیل روڈ ،امام بارگاہ کھارادر ٹاور،مسجد امامیہ وامام بارگاہ نیو پریڈی اسٹریٹ،ایوان علی ،علی عباس ٹاؤن،مسجد نبوی امام بارگاہ ضلع وسطی اور دیگر کو ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی جاری رہی ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرزسیل کے فوکل پرسن نے اپنی نگرانی میں 9محرم کونکلنے والے جلوسوں کے راستوں میں قائم سبیلوں ،استقبالیہ کیمپوںاور محرم کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروںکو بھی ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی ممکن بنائی۔