کولمبو (نمائندہ خصوصی)بھارت نے ایک بار پھر اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے کھیل میں سیاست لانے کی گھناونی چال چلی ہے اور سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی صورت میں آئی پی ایل سے ڈراپ کرنے کی دھمکی دی ہے جس پر کئی سینئر سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی ہے تاہم اب اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان نہ جانے والے سری لنکن کھلاڑیوں کو واضح کردیا ہے کہ انہیں آئی پی ایل کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا ۔
اس حوالے سے فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹ کر کے بتا یا تھا کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاو¿ں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو آئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں۔