• Sun. Sep 8th, 2024

رانا ثنااللہ کو جیل میں گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں ؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

Sep 13, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) سیشن عدالت نے سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے رانا ثناءاللہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے عدالتی فیصلے کی کاپی فوری طور پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ رانا ثناءاللہ دل کے مریض ہیں، انہیں گھر کا پرہیزی کھانا دیا جائے، جیل کا کھانا رانا ثنائ اللہ کے لیے مضر صحت ہے۔