• Fri. Dec 1st, 2023

آصف زرداری کی جیل میں سہولتوں کی درخواست، احتساب عدالت اڈیالہ جیل کے حکام پر برہم

ByNews Time

Sep 13, 2019

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت نے آصف زرداری کی جیل میں سہولتوں کی فراہمی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے جو کہ بعد میں سنایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بیٹر کلاس کے ملزم کو ایسی سہولت کیوں نہیں دے رہے ؟ جس پر نمائندہ اڈیالہ جیل نے جواب دیا کہ نوازشریف کو طبی بنیادوں پر اے سی کی سہولت دی گئی ۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ ہر کیس ایک نوعیت کا نہیں ہوتا ہے ، قانون جب اجازت دیتا ہے تو اے سی کیوں نہیں دے رہے ، قانون کوئی ڈیکوریشن پیس نہیں کہ سجا کر رکھ دو ، روایات پر نہیں بلکہ قانون پر عمل کریں ۔ آصف زرداری کے وکیل کا کہناتھا کہ وہ دل کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہیں 7 سٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ آصف زرداری کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی اجازت کے باوجود اے سی کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *