نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)بھارت میں ایم ڈی ایم کے کے سربراہ اور راجیہ سبھا کے رکن وائیکونے نیشنل کانفرنس کے سربراہ اورجموں کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کو رہاکرنے کے لیے سپریم کورٹ میں حبس بے جا کی عذرداری دائر کی ہے ۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق وائیکو نے بھارتی سپریم کورٹ میں اپنی سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں دعوی کیاہے کہ فاروق عبداللہ کو15ستمبر کو تامل ناڈوکے سابق چیف منسٹر سی این انا دورئی کے یوم پیدائش کی تقریب میں شامل ہونا تھا لیکن گزشتہ پانچ اگست سے ہی ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے ۔انھوں نے فاروق عبداللہ کو اصالتا عدالت میں پیش کرنے کی مرکز کو ہدایت دینے کی عدالت سے درخواست کی ہے ۔وائیکونے کہاہے کہ فاروق عبداللہ کو حراست میں رکھاگیاہے ،مرکزی حکومت انہیں رہاکرے تاکہ وہ پروگرام میں شرکت کرسکیں۔