• Sat. Jul 27th, 2024

سری لنکا کیخلاف سیریز میں فخر زمان اور شعیب ملک کی شرکت مشکوک ، لیکن کیوں ؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

Sep 13, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کر دیاہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو گھٹنے کی انجری کے باعث ممکنہ طور پر آرام دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ان کی جگہ عابد علی مضبوط امیدوار ہیں ۔ورلڈکپ میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہ کر پانے والے محمد حفیظ کی جگہ کسی نوجوان باصلاحیت کرکٹر کو موقع دینے کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، شعیب ملک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھی ان کو زیر غور لائے جانے کا امکان نہیں۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 3،3میچز کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرنے کا عمل آخری مراحل میں ہے، قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ 18 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگا، 4 روز کی ٹریننگ کے بعد میزبان سکواڈ کراچی پہنچ جائے گا جہاں پہلا ون ڈے27 ستمبر کو شیڈول ہے۔