• Sun. Sep 8th, 2024

ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری

Sep 13, 2019

کراچی(نمائندہ خصوصی) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے اضافہ ہوا ہے ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.30 سے بڑھ کر 156.35 روپے کا ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ اگست 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا اور گزشتہ ایک سال سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تاہم اب ڈالر کی قیمت میں اضافہ رک گیا ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری آ رہی ہے ، 100 انڈیکس میں 656 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 30 ہزار 954 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور اب کت 656 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد انڈیکس 31 ہزار 611 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے ۔