• Sun. Sep 8th, 2024

العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل 18 ستمبرکوسماعت کیلئے مقرر

Sep 14, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل 18 ستمبرکوسماعت کیلئے مقرر کردی،جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل کی پیپربکس تیار کرلی گئی،نیب نے نوازشریف کی اپیل کی پیپربکس کاسیٹ رجسٹرارآفس سے حاصل کرلیا ہے ،نیب نے جج ارشدملک کے بیان حلفی کی مصدقہ نقول بھی حاصل کر لیں ،نوازشریف کے وکلانے رجسڑارآفس سے پیپربکس حاصل نہیں کیں ،پیپربک کی تیاری نہ ہونااپیل کی کارروائی آگے بڑھنے میں رکاوٹ تھی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل 18 ستمبرکوسماعت کیلئے مقرر کردی،جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے۔