• Sat. Dec 9th, 2023

بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذمہ داری قبول کرے ،امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب

ByNews Time

Sep 14, 2019

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیواور ذرائع مواصلات پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذمہ داری قبول کرے ،انسانی حقوق کی پامالیوں کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل370 اور35 اے منسوخی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ذرائع مواصلات پر عائد پابندی ہٹائی جائے،امریکی رکن کانگریس کا کہنا ہے کہ وادی میں ذرائع مواصلات پر پابندی اور ادویات کا فقدان پیداہو گیاہے ،کشمیر میں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں،3 ہزارکشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے کالے قانون کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذمہ داری قبول کرے ،انسانی حقوق کی پامالیوں کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *