• Tue. Sep 17th, 2024

عمر کتنی ہے؟ اداکارہ میرا نے اس سوال کا درست جواب نہ دینے کی انتہائی حیران کن وجہ بتا دی

Sep 14, 2019

کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میرے نزدیک میری عمر نہیں بلکہ میرا کام اور کردار اہمیت رکھتا ہے،میرا نے یہ بھی کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ آپ اپنی عمر بتائیں کیوں کہ میرے نزدیک میرا کردار اور میرا کام اہمیت رکھتا ہے اگر آپ کا دل چاہتا ہے تو عمر بتائیں ورنہ کام کے سامنے عمر معنی نہیں رکھتی

ایکسپریس کے مطابق میرا نے عفت عمر کے شو میں  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہچکچاہٹ ہوتی ہے کہ جب اکثر لوگ مجھ سے میری عمر سے متعلق سوال پوچھتے رہتے ہیں اور اگر میں اپنی عمر بتاتی بھی ہوں تو اس سے بہت سے خواتین کی دل آزاری ہوگی کیوں کہ بہت سی خواتین میری پیروی کرتی ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ خواہ ہم اندر سے کچھ بھی ہوں ہم روز شائقین کو لطف انداز کرنے کے لیے اسکرین پر ہنستے مسکراتے چہرے کے ساتھ سامنے آتے ہیں اور ملک کی نمائندگی کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہماری حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔