• Sun. Sep 8th, 2024

نئے آئی فونز کی پاکستان میں کیا قیمت ہو گی؟ جان کر ہی آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

Sep 14, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 11، آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11پرو میکس متعارف کرا دئیے ہیں جن میں سے آئی فون پرو اور پرو میکس میں تین کیمرے دئیے گئے ہیں۔

گزشتہ برس لانچ ہونے آئی فون XR کی کم از کم قیمت 749 ڈالرز تھی جبکہ آئی فون 11 کی قیمت 699 ڈالرز سے شروع ہو گی جو پاکستانی روپوں میں تقریباً ایک لاکھ 9 ہزار 466 روپے بنتی ہے۔ آئی فون 11 پرو کی قیمت 999 ڈالرز سے لے کر 1349 ڈالرز ہے یعنی 1 لاکھ57 ہزار سے لے کر 2 لاکھ 11 ہزار (علاوہ ٹیکس) سے زائد پاکستانی روپے رکھی گئی ہے جبکہ پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز سے لے کر 1449 ڈالرز یعنی 1 لاکھ 72 ہزار سے لے کر سوا دو لاکھ سے زائد پاکستانی روپے (علاوہ ٹیکس) ہو گی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے موجودہ قوانین کے تحت 500 امریکی ڈالرز سے مہنگے سمارٹ فونز پر کم و بیش 38 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اور اگر اس ٹیکس کو آئی فون 11 کی کم از کم قیمت یعنی 699 ڈالرز (ایک لاکھ 9 ہزار 466 پاکستانی روپے) میں شامل کیا جائے تو اس حساب سے پاکستان میں آئی فون 11 کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 466 روپے بنتی ہے۔

اسی طرح آئی فون 11 پرو کی کم از کم قیمت 999 ڈالر (ایک لاکھ 56 ہزار 448 روپے) ہو گی اور پاکستان کے نئے قوانین کے مطابق اس میں 38,000 روپے ٹیکس شامل کیا جائے تو یہ قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 448 پاکستانی روپے تک پہنچ جائے گی۔ آئی فون 11 پرو میکس کی کم از کم قیمت 1099 ڈالر (ایک لاکھ 72 ہزار 108 روپے ) بنتی ہے اور ٹیکس شامل کر کے اس کی قیمت دو لاکھ 10 ہزار 108 روپے ہو جائے گی۔