• Sat. Jul 27th, 2024

پولیس لائنز وہاڑی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی ثاقب سلطان المحموکی زیرصدارت روڈ سیفٹی سے متعلق سمینار

Sep 14, 2019

(پریس ریلیز)

پولیس لائنز وہاڑی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی ثاقب سلطان المحموکی زیرصدارت روڈ سیفٹی سے متعلق سمینار

سمینار میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کچھی،اورنگزیب خان کچھی، ارشاد احمد آرائیں، عثمان ڈاہا، عمران ارشاد، کاشف نعیم، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظوراور ضلع بھر کے ٹرانسپورٹر موجود تھے
وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمودنے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت اور مہذب قوم کی پہچان ہے۔ ٹرانسپورٹر اور روڈ یوزر دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کریں تو نہ صرف بروقت بلکہ محفوظ اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ سکول پولیس لائنز وہاڑی میں ٹرانسپورٹر سے سمینار سے خطاب کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیر صدات پولیس لائنز وہاڑی میں روڈ سیفٹی سے متعلق سمینار کا انعقاد کیا گیا۔سمینار میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کچھی نے بطور مہمان خصوصی جبکہ اورنگزیب خان کھچی، ارشاد احمد آرائیں، عثمان ڈاہا، عمران ارشاد، کاشف نعیم، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور اور ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔سمینار کے دوران ٹرینر کاشف نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں دہشت گردی سے زیادہ جانیں ٹریفک حادثات میں ضائع ہوئیں سال2018ء میں 36ہزارافراد ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ٹریفک حادثات کو روک تھام کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں روڈ سیفٹی اور ڈرائیونگ سے متعلق کورس کروائے جا رہے ہیں تاکہ شرح میں کمی لائی جا سکے۔ٹرانسپورٹر ارشاد احمد آرائیں نے خطاب کے دوران کہا کہ ٹریفک حادثات کی چند وجوہات تیز رفتاری، غلط اوو ٹیکنگ، بغیر لائنس گاڑی چلانا، نیند، عمر رسیدہ ڈرائیورزاور موبائل فون کا استعمال کرنا کے ہیں جبکہ گاڑیوں کی چھتوں پر سواریوں اور طلباء کی اوور لوڈنگ بھی خطرناک حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ لہذا ہم ٹرانسپورٹر سے اپیل کرتے ہیں وہ ان کمی کوتاہیوں کو دور کریں۔تقریب کے دوران ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ عوام میں ٹریفک وروڈ سیفٹی قوانین کی آگاہی کے حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور کی زیرنگرانی ٹریفک ایجوکیشن ونگ اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ تحمل اور ذمہ داری اور محفوظ اور خوشگوار سفر کی ضمانت ہے۔رزق اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے لہذا ٹرانسپورٹر اور روڈ یوزر ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین پر عمل پیرا کریں
تیز رفتاری، غیر قانونی اسٹینڈز اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل بننے والی رکاوٹوں کے خلاف آگاہی اور خلاف ورزی کرنے پر بلا تفریق کارائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور اور ٹریفک ٹرینر کاشف نعیم کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اگر روڈ پر آنے والے ٹرانسپورٹر اور روڈ یوزراحساس ذمہ داری محسوس کریں تو کام اور روزی میں بہتری آئے گی۔ موٹر سائیکل کے حادثات میں صرف موٹر سائیکل سوار کا نقصان ہوتا جبکہ بڑی گاڑی جیسا کہ بس وغیرہ میں حادثات کے صورت میں کثیر نقصان ہوتا اور اگر حادثہ میں گھر کا کمانے فوت یا معذور ہو جائے تو پورا خاندان مصیبت میں آ جاتا ہے لہذا دوران ڈرائیونگ قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضائع نہ ہو