• Wed. Apr 24th, 2024

رشوت دے کر بیٹی کو کالج داخل کرانا امریکی اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا، جیل کی ہوا کھانا پڑگئی

Sep 16, 2019

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کے بہترین کالجوں میں رشوت دے کر بچوں کو داخلے دلانے کے سکینڈل میں امریکی اداکارہ فیلیسٹی ہفمین کو 14 دن کےلیے جیل بھیج دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اداکارہ فیلسیٹی ہفمین نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نےاپنی بیٹی کےداخلے کےلیے 15 ہزار ڈالر دے کر داخلہ ٹیسٹ ایس اے ٹی کے نمبر بڑھوا دیے تھے۔ بوسٹن فیڈرل کورٹ کے جج نے ہفمین کو 14 دن قید، 30 ہزارڈالر جرمانے اور 250 گھنٹے کمیونٹی سروس کی سزا سنادی، دوران سماعت جج نے کہا کہ والدین کو پیغام ہے کہ وہ اپنی دولت کے بل بوتے پر مستحق بچوں کا حق چھین نہیں سکتے۔داخلے کے امتحانات میں سکور بڑھانے کے لیے یورسٹی انتظامیہ اور کوچز کو رشوت دینے کا سکینڈل رواں سال مارچ میں سامنے آیا تھا جس میں اب تک 50 افرادکے خلاف فردجرم عائدکی جاچکی ہے، اس نیٹ ورک کا سرغنہ امریکی گلوکار ولیم رک ہے جنہوں نے25 ملین ڈالر وصول کرنےکا اعتراف کیا ہے۔اسٹینفورڈ یورنیورسٹی کے سیلنگ کوچ جان ونڈیموئر کو 6 لاکھ 10 ہزار ڈالر وصول کرنے پر جون میں سزا سنائی گئی تھی۔ایک چینی خاندان نے بھی اعتراف کیاہے کہ انہوں نے بیٹی کو اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ دلانے کے لیے وینڈیموئر کی مدد سے رنگ لیڈر ولیم رک کو 65 لاکھ ڈالر ادا کیے۔اس سکینڈل میں یونیورسٹی آف ساﺅتھ کیلی فورنیا، ییل، جارج ٹاﺅن اور یوسی ایل اے کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔