• Sun. Sep 8th, 2024

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد

Sep 16, 2019

وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور بھی موجود تھے. جنرل پریڈ کے دوران وہاڑی پولیس کے ساتھ ساتھ ، ٹریفک پولیس, ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے- ڈی پی او وہاڑی نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے اچھی پریڈ پر تمام پریڈ کو شاباش دی. ڈی پی او وہاڑی نے خطاب کے دوران کہا کہ پولیس کو حاکم نہیں خادم بن کر شہریوں کے پیش آنا چاہیے. ضلع وہاڑی میں کرپشن, ملزمان پر تشدد کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا. جدید سائنٹیفک انٹیروگیشن ٹیکنیکس کو اپناتے ہوئے تفتیش کی جائے. اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر روزانہ کم از کم ایک ایسا نیک کام لازمی کریں جس سے شہریوں کا پولیس پر اعتماد بھی بحال ہو. سروس اورینٹیڈ پولیسنگ کو اپناتے ہوئے شہریوں کی مدد اور میرٹ پرزیادہ سے زیادہ ریلیف کو یقینی بنائیں. آخر میں ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں انسپکشن کی گئی اور ضروری ہدایات بھی دی. جبکہ جنرل پریڈ کے شرکاء کو ایلیٹ کے کوالیفائیڈ انسٹرکٹرز نے وپین ہینڈلنگ اور ریڈ سے متعلق لیکچرز دئیے اور پریکٹس بھی کروائی.