• Mon. Dec 4th, 2023

وزیر اعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت

ByNews Time

Sep 17, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عالمی معیشت اور سعودی امن پر اثر انداز ہونے والی تخریبی کارروائیوں کےخلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔عمران خان نے شہزاد محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ تخریب کاری سے سعودی عرب کی سیکیورٹی اور عالمی معیشت کو خطرہ ہے،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ۔ جب کہ ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *