• Sun. Sep 8th, 2024

ابراہیم فیض کا نیو سانگ ” ماما ” کا وڈیو ریلیز ۔ آتے ہی دھوم مچا دی

Sep 17, 2019

گریس(بیورو رپورٹ) ابراہیم فیض کے نیو سانگ ماما کاوڈیو ریلیز ہو گیا ہے ۔ جس نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے فینز نے ویڈیو کو بہت پسند کیا ہے جس طرح گانے کے آڈیو نے پسندیدگی کا ایک نیا ریکارڈ سیٹ کیا تھا اسی طرح ویڈیو بھی معیار پر اتر رہی ہے۔ یاد رہے کہ آڈیو ریلیز کے ساتھ ہی فینز میں ویڈیو کا شدت سے انتظار تھا۔ اس موقع پر ابراہیم فیض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح گانے کو پزیرائی ملی ہے اور ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے میں اپنے فینز کا شکر گزار ہوں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش ہوتی ہے کہ کچھ ایسا کیا جائے جس سے نا صرف معاشرے کا ایک پہلو نظر آئے بلکہ معاشرے کی اصلاح کا بھی سبب بنے اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے فینز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے گانے کو پسند کیا اور اپنے ڈھیروں میسجز پر اپنا پیار جتایا۔ ماما سونگ کی ویڈیو یوٹیوب چینل اور ابراہیم فیض کی آفیشل ویب سائٹ www.ibrahimfaiz.comپر موجود ہے۔