• Mon. Sep 16th, 2024

چودھری شوگرملز کیس ،مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں مزید7 روز کی توسیع

Sep 18, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اوریوسف عباس شریف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید7 روز کی توسیع کردی اور ملزموں کو 25 ستمبر کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو جج چودھری امیر محمد خان کی عدالت میں پیش کیا۔نیب وکیل نے ملزموں کے ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع کردی،نیب وکیل نے کہا کہ مل میں 7 ڈائریکٹرزاور 20 پارٹنرزتھے،میاں شریف، کلثوم نواز،مریم ودیگرافراد بورڈآف ڈائریکٹرزمیں تھے،عدالت نے نیب وکیل سے استفسار کیا کہ شوگرمل کا سربراہ کون تھا؟تفتیشی نے کہا کہ مختلف وقت میں شریف فیملی کے افرادچیف ایگزیکٹومقررہوتے رہے،تفتیشی نے مزید کہا کہ شوگرمل کیلئے شریف فیملی نے مختلف جگہوں سے قرض لیا،ای ایف ایف انٹرپرائززکمپنی سے 3 کروڑقرض لیاگیا،پنجاب کارپٹس کمپنی سے ایک کروڑقرض لیاگیا،ان تمام کمپنیوں سے قرض کاریکارڈ طلب کیا گیاہے،تفتیشی افسر نے کہا کہ مریم نواز سے تمام سرمایہ کاری سے متعلق پوچھا گیا، مریم نوازاوریوسف عباس نے جواب نہیں دیا۔