• Sat. Jul 27th, 2024

تفتیشی اور ڈائریکٹر نیب عدالت کومطمئن نہیں کر سکتے اب ڈی جی بلاتے ہیں ،سندھ ہائیکورٹ غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب پر برہم

Sep 18, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)سندھ ہائیکورٹ محکمہ تعلیم میں خصوصی افراد کے مخصوص کوٹہ پر غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں تحقیقات تاحال مکمل نہ ہونے پر نیب حکام پر برہم ہو گئی ،عدالت نے دو ہفتے میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کہاں ہیں ڈائریکٹر نیب ؟ڈائریکٹر نیب کا کیا کام ہوتا ہے؟کیا ڈائریکٹر نیب کا کام صرف بیٹھ کرمشاہدات کرنا ہے،تفتیشی اور ڈائریکٹر نیب عدالت کومطمئن نہیں کر سکتے اب ڈی جی بلاتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ تعلیم میں خصوصی افراد کے مخصوص کوٹہ پر غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، تحقیقات تاحال مکمل نہ ہونے عدالت نیب حکام پر برہم ہو گئی،عدالت نے کہا کہ کہاں ہیں ڈائریکٹر نیب ؟چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ڈائریکٹر نیب کا کیا کام ہوتا ہے ؟کیا ڈائریکٹر نیب کا کام صرف بیٹھ کرمشاہدات کرنا ہے ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ تفتیشی اورڈائریکٹر نیب عدالت کو مطمئن نہیں کر سکتے اب ڈی جی بلاتے ہیں ،تفتیشی تبدیل ہونے کے بعد کہانی پھر وہیں شروع ہوتی ہے جہاں پہلے تھی،چیف جسٹس نے کہا کہ تین تین چار چار سال انکوائری ہی مکمل نہیں ہوتی ،عدالت نے نئے تفتیشی کی جانب سے جمع کرایا جواب واپس کردیااور نیب کو دو ہفتے میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔