• Sun. Sep 8th, 2024

افغان کرکٹ ٹیم نے مسلسل سب سے زیادہ ٹی20 میچز جیتنے کا ریکارڈ بنادیا، پاکستان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Sep 18, 2019

ڈھاکہ (نمائندہ خصوصی) افغان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

بنگلہ دیش میں جاری ٹرائی سیریز کے دوران افغان کرکٹ ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو شکست دے کر مسلسل 12 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے بھی مسلسل سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ افغانستان کے پاس ہی تھا جو انہوں نے زمبابوے کو شکست دے کر قائم کیا تھا۔

افغانستان کی جانب سے ریکارڈ توڑے جانے سے پہلے مسلسل سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا۔ پاکستان نے مسلسل 9 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جو اب افغانستان کے پاس آچکا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان ، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے مابین کھیلی جارہی سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اگلا میچ بدھ کو بنگلہ دیش اور زمبابوے کے مابین کھیلا جائے گا، سیریز کا فائنل میچ 24 ستمبر کو ہوگا۔