• Tue. Nov 28th, 2023

دارالحکومت الریاض میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

ByNews Time

Sep 18, 2019

(ملک عاصم اعوان کی رپورٹ) دارالحکومت الریاض میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ورکرز کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو ممبران نے بھی شرکت کی تلاوت قرآن پاک قاری مجیب اللہ خان نے ادا کی تقریب کی صدارت ڈاکٹر سید مزمل شاہ نے ادا کی تقریب میں ڈاکٹر سید مزمل شاہ نے نئے ایگزیکٹو ممبران سے عہدوں کا حلف لیا جن میں صدر حیات محمد خان نائب صدر بہادر خان نائب صدر غلام سخی نائب صدر آدم خان جوائنٹ سیکرٹری قاری مجیب اللہ اور ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری کریم نے پاڑٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مزمل شاہ کو حلف دئیے اور خوشی کا اظہار کیا تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر سید مزمل شاہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وطن اپنی مٹی سے تو دور ہے پر اس مٹی اور وطن کے احساسات سے دور نہیں اور ہم عوامی نیشنل پارٹی باچا خان کا شکریہ ادا کرتے جنھوں نے پختونوں کی نمائندگی کے لئیے عوامی نیشنل پارٹی کی بنیاد رکھی اور عوامی نیشنل پارٹی آج دیار غیر میں بھی باچا خان کی تنظیم کی شکل میں سعودی عرب میں بھی خدمات سر انجام دے رہی ہیں تقریب سے خطاب کرتے ھوے سینئر نائب صدر انعام خان کا کہنا تھا کہ اور ہم سب اس کے حصے اور ہم نے ایک جسم کی مانند ہو کر عوامی نیشنل پارٹی کے منشور اور اپنے قائد باچا خان کے نظریہ کے مطابق دیار غیر میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کرنا ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کو منظم کرنا ہے عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری گوہر علی خان نے حلف برداری کو اپنی پارٹی کے لئیے خوش آئند قرار دیا دیگر مقررین میں حبیب یونس خان، ڈاکٹر فخرو دین، حیات محمد خان، بہادر خان، آدم خان، غلام سخی، کریم اللہ، داور شاہ، بہرام خان،سینئر رہنما امیر محمد خان اتمان خیل سابقہ میڈیا انچارج ، سینئر رہنما امجد علی خان، اور ملک سید زمان نے بھی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر سید مزمل شاہ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے باچا خان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے دیار غیر میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی خدمت پر زور دیا ایگزیکٹو ممبران کا مزید کیا کہنا تھا ائے دیکھتے ھے اس رپورٹ میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *