• Wed. Nov 29th, 2023

ریسکیو 1122 وہاڑی کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے وہاڑی شہر میں موجود ایل پی جیLPG) (اسٹیشنز کے ڈیلرز کو فائر سیفٹی کی تربیت۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دا نش خلیل

ByNews Time

Sep 18, 2019

وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)ریسکیو 1122 وہاڑی کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے وہاڑی شہر میں موجود ایل پی جیLPG) (اسٹیشنز کے ڈیلرز کو فائر سیفٹی کی تربیت۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دا نش خلیل
وہاڑی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 وہاڑی نے ہیڈکواٹر کی ہدایت کے مطابق ضلع وہاڑی کے ایل پی جی LPGڈیلرز کو فائر سیفٹی کے حوالہ سے تربیتی کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلہ میں وہاڑی شہر کے پانچ بڑے LPGڈیلرزکو فائر سیفٹی کی ٹرینیگ دی اور ایل پی جی اجنسیز کا سیفٹی کے حوالہ سے سیفٹی آڈٹ کیا تاکہ آگ کے واقعات میں کمی لائی جاسکے اور آگ کو بڑے پیمانے پر پھیلنے سے روکا جاسکے۔کمیونٹی سیفٹی ونگ وہاڑی کی جانب سے کمیونٹی ٹرینیگ کا اہتمام حمزہ اینڈسنز ایجنسی وہاڑی پر کیا گیا۔ ایل پی جی ڈیلرز کو فائر سیفٹی ٹرینیگ کے ساتھ ابتدائی طبی امداد کی ٹرینیگ بھی کروائی جا رہی ہے تاکہ خدا نخواستہ کوئی ناخوش گوار واقع رونما ہونے کی صورت میں ایل پی جی ڈیلرز ابتدائی طور پر آگ پر قابو پا سکے اور اگر کوئی شخص آگ سے متاثر ہو تو اسے بروقت ابتدائی طبی امداد دی جا سکے۔ ٹرینیگ میں ڈیلرز کو آگ بجھانے والے آلات کو چلانے،ہنگامی انخلاء، ابتدائی طبی امداد اور دیگر ضروری مہارتیں سکھائی گیئں۔ اس موقع پر ریسکیو اینڈسیفٹی آفیسر عبدالحق صاحبزادہ نے ڈیلرز کو سیفٹی کے حوالہ سے ضروری ہدایات بھی دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *