• Sat. Jul 27th, 2024

ٹریفک پولیس ساہیوال کی جانب سے غریب مستحق اور یتیم طلباء و طالبات میں یونیفارمز تقسیم کر نے کا سلسلہ جاری

Sep 18, 2019

ساہیوال ( پی آر او ٹو ڈی پی او ساہیوال) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑاور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کے احکامات پر عمل کر تے ہو ئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال جہاں اپنے پیشہ وارانہ امور انتہائی محنت اور جاں فشانی سے سر انجام دے رہی ہے وہی شہریوں طلبہ و طالبات میں ٹریفک شعور و آگاہی بیدار کر نے کے لیے مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر لیکچرز اور سیمینارز کا انعقاد بھی کر رہی ہے۔اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے گورنمنٹ خواتین کالج فرید ٹاؤن کی طالبات کو ٹریفک آگاہی لیکچر دیا جس میں انہیں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بنیاد اصولوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔اور کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا بہت اہم رکن ہیں۔اور تمام شعبہ ہا ئے زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر ہی ہیں۔لہذا خواتین کا سڑکوں سے اتنا ہی واسطہ پڑتا ہے جتنا کہ مردوں کا۔ طالبات سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ وہ جب بھی اپنے والد سرپرست یا بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کریں تو اپنا دوپٹہ یا عبایہ اور لباس سمیٹ کر بیٹھا کریں تا کہ موٹر سائیکل وہیل میں آکر حادثہ کا باعث نہ بنے۔مزید کہا کہ بیٹیاں چونکہ ماں باپ اور بھائیوں کی لاڈلی ہوتی ہیں لہذا ان کی بات بھی زیادہ مانی جاتی ہے۔اس لیے آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ جب بھی اپنے ماں باپ اور بھائی کے ساتھ سفر کریں تو ہماری پیغام رساں بنتے ہو ئے ان کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے سے روکیں۔پولیس لائن میں قائم ٹریفک ڈرائیونگ سکول کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔
بعد ازاں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے کالج کی یتیم،مستحق طالبات میں یونیفارمز تقسیم کیں۔اس موقع پر کہا کہ نیکی اور صدقہ جاریہ سمجھتے ہو ئے ہم سب کو ایسے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ہماری آنے والی نسل صرف غربت اور والدین کی تنگدستی کی وجہ سے کہیں غیر خواندہ اور ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جا ئے۔تعلیم حاصل کر نا ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ٹریفک پولیس ساہیوال اپنے شہریوں کی فلاح بہبود میں اسطرح کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گی تا کہ ان کے مستقبل کو بہتر بنایا جا سکے۔سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کی جانب سے یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رہے گا۔پرنسپل گورنمنٹ خواتین کالج میڈیم سمیرا نسیم نے اپنی، اپنے سٹاف اور طالبات کی طرف سے ٹریفک پولیس ساہیوال کا شکریہ ادا کیا۔