• Mon. Dec 4th, 2023

وزیر دفاع پرویز خٹک کو قلمدان تبدیل کرتے ہوئے کونسی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

ByNews Time

Sep 19, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیاہے اور ممکنہ طور پر پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اپنے دورہ امریکا کے بعد جہاں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کریں گے وہاں کابینہ میں کچھ نئے چہروں کی شمولیت کا بھی امکان ہے، مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں سے ایک اور وزارت کا کیا گیا وعدہ بھی وفا کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو وزیرداخلہ بنائے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے شعبہ تعلیم میں تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا ا?ئیڈیا بھی زیر غور ہے جس کے بعد شفقت محمود کو کوئی اور وزارت دی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *