• Wed. Nov 29th, 2023

بھارت مشرقی لداخ میں چینی سرحد کے قریب جنگی کھیل کھیلنے لگا

ByNews Time

Sep 19, 2019

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت مشرقی لداخ میں چینی سرحد کے قریب جنگی کھیل کھیلنے لگا۔ بھارتی آرمی نے خطے میں چینی اور بھارتی فوجی دستوں کے درمیان آمنا سامنا ہونے کے چند روز بعد مشرقی لداخ میں چینی سرحد کے قریب غیر معمولی مربوط فوجی مشق کی ہے۔ چین کے خلاف آرمی کی صلاحیتوں کی آزمائش کیلئے تیاری کی مشق کے حصے کے طور پر اس جنگی کھیل میں ٹینکوں، پیادہ فوجیوں اور ہیلی کاپٹرز سے کودنے والے پیراٹروپرز نے حصہ لیا۔بھارتی آرمی کا کہنا ہے کہ 17 ستمبر کو مشرقی لداخ میں نہایت بلند علاقے میں تمام مسلح اور سروسز کے مربوط دستوں کی جانب سے کی جانے والی اس مشق کی نگرانی لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ، جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ناردرن کمانڈ نے کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *