• Sun. Sep 8th, 2024

آج پھر ڈالر مہنگا ہو گیا

Sep 19, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے اور جب ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتاہے تو اس کا براہ راست اثر عوام پر جاتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں 26 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے معمولی بہتری سامنے آ ئی ہے ،کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 44 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے جس کے بعد انڈیکس 31 ہزار 973 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔