• Sat. Jul 27th, 2024

مہنگائی مافیانے گوشت کے بعدعوام سے سبزی اورپھل کھانے کابھی حق چھین لیاانتظامیہ مہنگائی مافیاکے سامنے بے بس نظرآرہی ہے

Sep 20, 2019

وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)مہنگائی مافیانے گوشت کے بعدعوام سے سبزی اورپھل کھانے کابھی حق چھین لیاانتظامیہ مہنگائی مافیاکے سامنے بے بس نظرآرہی ہے۔تفصیل کے مطابق مہنگائی مافیانے سبزیاں اتنی مہنگی کررکھی ہیں کہ عام آدمی توایک طرف سفیدپوش طبقہ کواپنی سفیدپوشی کابھرم رکھنابھی مشکل ہوتاجارہاہے سبزی مافیانے حکومت اورانتظامیہ کی طرف سے روزانہ کی بنیادپرسبزیوں کے جونرخ مقررکئے جاتے ہیں عوام کیلئے ان نرخوں پرسبزیاں ملناایک خواب بن چکاہے حکومت پنجاب نے قیمت پنجاب کے نام سے جو ایپ متعارف کرائی ہے اس میں روزانہ کی بنیادپرپنجاب بھرکے اضلاع کیلئے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقررکی جاتی ہیں اس کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی بھی سبزی منڈی کے آڑھتیوں کے تعاون سے روزانہ نرخ مقررکرتی ہے لیکن یہ نرخنامہ محض ردی کاایک کاغذ ثابت ہورہاہے اورمہنگائی مافیااپنے مرضی کے نرخ وصول کرتاہے اورحکومت کے مقررکردہ نرخوں اورعام بازارمیں بعض سبزیوں کے نرخوں میں دوگنافرق بھی دیکھنے میں آرہاہے گزشتہ روزفروخت ہونے والی اورحکومت کے مقررکردہ سبزیوں کے نرخ اس طرح رہے۔کریلاحکومتی نرخ70روپے کلوعام بازار120روپے کلو،بینگن حکومتی نرخ50روپے عام بازار80روپے کلو،پھول گوبھی حکومتی نرخ 70روپے بازارنرخ100 روپے کلو،لہسن چائنہ حکومتی نرخ240روپے بازارنرخ300روپے کلو،گھیاتوری حکومتی نرخ70روپے بازارنرخ100 روپے کلو،ادرک چائنہ حکومتی نرخ280روپے بازارنرخ350روپے کلو،کدوحکومتی نرخ75روپے بازارنرخ120روپے کلو،بھنڈی حکومتی نرخ75روپے بازارنرخ120روپے کلو،پیازحکومتی نرخ60روپے بازارنرخ100 روپے کلو،آلوسٹوروالاحکومتی نرخ20روپے بازارنرخ40روپے کلو،آلونیاحکومتی نرخ60روپے بازارنرخ80روپے کلو،ٹماٹرحکومتی نرخ40روپے بازارنرخ 80روپے کلوتھے سبزیوں کے علاوہ پھلوں کے نرخ بھی آسمانوں سے باتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں اس تمام ترصورتحال میں انتظامیہ،مارکیٹ کمیٹی،پرائس کنٹرول کمیٹیاں اورسپیشل مجسٹریٹس مہنگائی مافیاکے سامنے بے بس نظرآرہے ہیں جبکہ عوام مہنگائی مافیاکے ہاتھوں لٹنے پرمجبورہے انتظامی افسران اورذمہ داران ہرماہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی میٹنگ بلاکراورفوٹوسیشن کرواکرحکومت پنجاب کوسب اچھاکی رپورٹ توبجھوادیتے ہیں لیکن عملی طورپران کاکارکردگی صفرہے اورعوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے عوامی،شہری اورسماجی حلقوں نے وزیراعلی سردارعثمان خان بزداراورکمشنرملتان سے مطالبہ کیاہے کہ اس صورتحال کی خفیہ طریقہ سے تحقیقات کرائی جائیں اورعوام کولوٹنے والے مہنگائی مافیاکے ساتھ کاغذی کاروائیاں کرنے والے افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے#