• Thu. Sep 19th, 2024

سی ٹی سکین مشین کو جلد سے جلد انسٹال کر کے فنگشنل کیا جائے

Sep 20, 2019

چنیوٹ ۔ سی ٹی سکین مشین کو جلد سے جلد انسٹال کر کے فنگشنل کیا جائے تاکہ مریضوں کو دوسرے شہر نہ جانا پڑے اور وہ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سرپرائز وزٹ کے موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ڈی ایچ او ڈاکٹر مہار اختر بلوچ و دیگر ہسپتال انتظامیہ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈی ایچ ہسپتال کا سرپرائز وزٹ کیا ، انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں اور وارڈز میں جا کر صفائی کی صورتحال سمیت دیگر انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا ، انہوں نے ڈائیلسز وارڈ کی انچارج کو ہدایت کی کہ آنے والے تمام مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی جائے اور انکی تمام ضروریات کا خیال رکھا جائے ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نئی سی ٹی سکین مشین کی انسٹالیشن کے عمل کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر کو سی ٹی سکین مشین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلد سے جلد اسے فنگشنل کیا جائے تاکہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں اور انہیں مرض کی تشخیص کیلئے دوسرے شہر نہ جانا پڑے ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر تعمیر ادویات کے مین سٹور روم کی عمارت کے کام کا جائزہ لیا اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی
بلال الطاف ٹائم نیوز چنیوٹ