• Sat. May 18th, 2024

فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے” لیجنڈ گالف چیمپیین شپ“ کی سائیڈ لائن پر تقریب کاانعقاد

Sep 20, 2019

پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے پیرس کے نزدیک تاریخی شہر وسیلرز میں میں تین روزہ پیرس لیجنڈ گالف چیمپیین شپ کی سائیڈ لائن پر تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔ اس کا مقصد فرانسیسی اور یورپین گالفرز کیلئے پاکستان کو گالف کیلئے ترجیحی ملک کے طور پر متعارف کروانا تھا ۔

اس موقع پر امریکہ ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں گالفرز اور شائقین نے پاکستان کے سٹال کا دورہ کیا ۔ پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے جدید سہولیات سے آراستہ گالف کلبز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کوگالف ٹورنامنٹ کی سائیڈ لائن پر پاکستان میں گالف کے مواقع سے متعارف کروانے کیلئے مدعو کیا گیا تھا ۔