• Sat. Dec 9th, 2023

شعیب ملک کھانے میں سب سے زیادہ کیا پسند کرتے ہیں ؟پی سی بی کے شیف نے پہلی مرتبہ وہ باتیں بتا دیں جو آپ نے پہلے کبھی نہ سنی ہو ں گی

ByNews Time

Sep 20, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو شیف کاظم حسین نے پہلی مرتبہ کرکٹرز کے پسندیدہ کھانوں کا بتا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کاظم حسین کا کہنا ہے کہ سابق کپتان شعیب ملک کوپاستا بہت پسند ہے، وہ این سی اے میں تیار پکوان کے معترف ہیں، دراز قد محمد عرفان خوش خوراک، امام الحق اپنی ڈائیٹ کا خاص خیال رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں انتخاب عالم، وسیم باری، سرفراز نواز اور راشد لطیف سمیت کئی نامور کرکٹرز کو کھانا کھلا چکا ہوں۔ خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کواپنے ہاتھ سے تیارپکوان پیش کروں۔کاظم حسین نے بتایا کہ غیرملکی کوچز کیلئے ان کی فرمائش پر بھی مخصوص کھانے تیار کیے جاتے ہیں، خوراک کی تیاری میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس سمیت دیگر ضروری اجزاءکی خاص مقدار کو پیش نظر رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *