• Fri. Dec 1st, 2023

ڈی سی چنیوٹ اور ڈی پی او چنیوٹ کی ڈی سی آفس میں مشترکہ کھلی کچہری چنیوٹ کے عوام کی فلاح و بہبود و ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ڈی سی چنیوٹ سید امان انور قدوائ

ByNews Time

Sep 20, 2019

پریس ریلیز
ڈی سی چنیوٹ اور ڈی پی او چنیوٹ کی ڈی سی آفس میں مشترکہ کھلی کچہری
چنیوٹ کے عوام کی فلاح و بہبود و ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ڈی سی چنیوٹ سید امان انور قدوائی
ضلع میں امن و امان کا قیام،منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر
چنیوٹ وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت پرڈی سی چنیوٹ سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنین حیدرنے لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کے لیے ڈی سی آفس چنیوٹ میں مشترکہ کھلی کچہری لگائی۔کھلی کچہری میں تمام سرکاری محکمہ جات کے افسران،صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی سی چنیوٹ اور ڈی پی اونے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنااورموقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اورانکی دادرسی کیلئے احکامات جاری کیے،
بلال الطاف ٹائم نیوز چنیوٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *