• Wed. Nov 29th, 2023

صحافی معاشرے کا آئینہ ہیں صحافیوں اور معاشرے کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا مشکل ہے، پولیس اور میڈیا کا دامن چولی کا ساتھ ہے ، میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں۔

ByNews Time

Sep 20, 2019

بورےوالا..صحافی معاشرے کا آئینہ ہیں صحافیوں اور معاشرے کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا مشکل ہے، پولیس اور میڈیا کا دامن چولی کا ساتھ ہے ، میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سٹی بورےوالا ذوالفقار اولکھ نے صحافیوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر بابا محمد ریاض ، ڈاکٹر عبدالغفار ، ڈاکٹر طالب حسین ، سردار وسیم ڈوگر ، محسن مغل ، ڈاکٹر امجد حسین ، اشرف بھٹی ، ملک معراج خالد ، شفیق عاشر ، مرزا ظہیر اسلم ، ملک نعیم ، اصغر علی جاوید کامریڈ ، شاہد چوہان ، جمیل فرہاد بھٹی ، ارشد ڈوگر ، ماجد میر گجر ، منیر خان ترین ، حسن چوہدری ، رضوان سلیمی ، عاصم ڈوگر ، عبدالکریم سیفی ، کاشف چوہدری ، نعمان بھٹی سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔ایس ایچ او ذوالفقار اولکھ نے مزید کہا کہ صحافت پر یقین رکھتا ہوں۔ کسی بھی معاشرے کی فلاح و بہبود اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ صحافی برادری کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔ پولیس اور میڈیا میں ہم آہنگی کے لیے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کوآرڈینیشن کی جائے۔سوشل میڈیا پر غلط رپورٹنگ سے عوام میں بے چینی پھیل جاتی ہے اور ایسی خبروں سے اجتناب کرنا بہت ضروری ہے۔ سوشل میڈیا بھی ایک حقیقت ہے لیکن ہمیں اس کا مثبت استعمال کرنا چاہیے تاکہ عوام اور ملک کے لیے نقصان دے نہ ہو۔انہوں نے تمام صحافیوں سے کہا کہ ہم سب نے مل جل کر جرائم کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ایس ایچ او ذوالفقار اولکھ نے مزید کہا کہ بورےوالا شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے میں اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا اور میری کوشش ہو گی کہ تعیناتی کے دوران صحافیوں اور پولیس سے رابطہ مضبوط ہو۔ بورےوالا کو کرائم فری ایریا بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ صحافیوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں۔ مسائل اور جرائم کی نشاندہی کر کے ان کے حل کی راہیں ہموار کرتے ہیں۔ اس موقع پر صحافیوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ذوالفقار اولکھ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم ہر مثبت کام میں پولیس کے ساتھ ہوں گے۔ لیکن جرائم کی نشاندہی کرنے میں بھی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

رپورٹ…
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *