• Fri. Dec 1st, 2023

” فخر وہ بلے باز ہے جو ۔۔“ ہیڈ کوچ مصباح الحق اوپننگ بلے باز فخر زمان کے حق میں کھل کر میدان میں آ گئے

ByNews Time

Sep 21, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وچیف سلیکٹرمصباح الحق نے کہا ہے کہ فخر زمان کے بیٹنگ کے مسائل حل کررہے ہیں وہ ہمارا امپیکٹ پلیئر ہے ،فخرزمان کو ضائع کرنے کے بجائے ان پر محنت کررہے ہیں ۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فخرزمان کی ون ڈے سیریزمیں پرفارمنس بہترہے،فخرزمان ایسا بلے باز ہے جو 10 اوورکھیل جائے تو ٹیم کے جیتنے کا چانس بن جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ون ڈے میں میچزبہت کم ہیں،زیادہ بلے بازوں کوچانس دیناچاہتے ہیں، جس کی پرفارمنس بہتر ہوگی وہ اوپر آئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *