• Tue. Oct 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بر وئے کار لا ئے جا رہے ہیں

Sep 21, 2019

ساہیوال (بیورورپورٹ)پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بر وئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔جرائم کی روک تھام کے لیے موثر گشت نہایت اہم ہے۔تمام تھانہ جات کی گاڑیوں کو درست حالت میں رکھا جا ئے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے میٹنگ روم میں پولیس ملازمین سے ہفتہ واری میٹنگ میں کیا جس میں ضلع ہذا کے تمام ڈرائیور کنسٹیبلان نے شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع ہذا کی تمام ناکارہ گاڑیوں کو درست کرواکر آن روڈ کیا جا چکا ہے۔تمام گاڑیوں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنایا جا ئے اور جرائم کی روک تھام کے لیے موثر گشت کی جا ئے تمام تھانوں کی گاڑیوں میں ٹریکرز کی تنصیب بھی کی جا چکی ہے۔جس کی براہ راست مانیٹرنگ عمل میں لائی جا رہی ہے۔کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔اس موقع پر انہوں نے ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات بھی جاری کیے۔جبکہ جہیز فنڈ اور ریٹائرڈ ہو نے والے ملازمین میں پیشگی تنخواہ کے چیکس بھی تقسیم کیے۔