• Sat. Jul 27th, 2024

اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پررات گئے دلچسپ صورتحال ،وزیرایوی ایشن غلام سرورخان ترکی جاتے ہوئے اہلیہ کا پاسپورٹ ساتھ لے آئے

Sep 22, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پررات گئے دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب وزیرایوی ایشن غلام سرور خان ترکی جاتے ہوئے اپنا پاسپورٹ گھر چھوڑ آئے،وزیر ہوابازی غلطی سے اپنی اہلیہ کا پاسپورٹ اٹھا لائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرایوی ایشن غلام سرور خان نے رات گئے استنبول کیلئے پرواز پکڑنا تھا تاہم جلدی میں وزیرایوی ایشن غلام سرورخان ترکی جاتے ہوئے اپنا پاسپورٹ گھرچھوڑآئے اوراہلیہ کاپاسپورٹ ساتھ لے آئے،غلام سرور خان کا پروٹوکول سٹاف ان کا پاسپورٹ گھر سے لایاجس پر وفاقی وزیر استنبول روانہ ہوگئے،وزیرایوی ایشن غلام سرورخان پروازٹی کے711سے استنبول روانہ ہوئے۔