• Sun. Sep 8th, 2024

وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو دوبارہ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے پر راضی کر لیا ، وزارت خزانہ نہیں دی جائے گی بلکہ ۔۔

Sep 23, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر سے ردو بدل کا فیصلہ کر لیاہے اور انہوں نے اپنے قریبی ساتھی اور دوست اسد عمر کو بھی کابینہ میں شامل ہونے کیلئے منا لیا ہے ۔کابینہ میں تبدیلی کیلئے ہوم ورک بھی مکمل کر لیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد کابینہ میں ردوبدل حتمی ہے جس میں ڈاکٹر بابر اعوان کو بھی ذمہ داری دی جائے گی، فواد چودھری کو چیف سپوکس مین بنانے کی تجویز تھی لیکن اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوسکا، ق لیگ کو مزید ایک وزارت دی جائے گی، اسد عمر کو پٹرولیم کی وزارت دی جاسکتی ہے، کچھ اہم وزرا سے وزارت واپس لی جاسکتی ہے۔

پرویز خٹک، شفقت محمود، اعظم سواتی، فواد چودھری، زبیدہ جلال، فیصل واوڈا اور دیگر کے محکمے تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ فیصل آباد سے فرخ حبیب، عالیہ حمزہ کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ سینیٹر احمد خان، سینیٹر انوار الحق کے نام زیر غور ہیں۔ باپ کے کوئٹہ سے ایک وزارت کے لئے دو سینیٹرز اور ایم این اے سردار اسرار ترین کانام شامل ہے۔