• Thu. Sep 19th, 2024

بورس جانسن نے چھپ چھپا کر شادی کر لی، شادی ویسٹ منسٹر کے کیتھیڈرل میں ہوئی، جس میں صرف 30 افراد نے شرکت کی

Jun 1, 2021

لندن (عارف چودھری)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے چھپ چھپا کر اپنی گرل فرینڈ کیری سائمنڈ سے شادی کر لی۔199 برس میں پہلا موقع ہے کہ کسی برطانوی لیڈر نے وزارت عظمی کے دور میں شادی کی ہو۔

بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کی شادی ویسٹ منسٹر کے کیتھیڈرل میں ہوئی۔ جس میں صرف 30 افراد نے شرکت کی۔میڈیا کا کہنا تھا کہ تاریخی عمارت سیاحوں سے یہ کہہ کر خالی کرائی گئی کہ لاک ڈاون کیا جارہا ہے۔199 برس میں پہلا موقع ہے کہ کسی برطانوی لیڈر نے وزارت عظمی کے دور میں شادی کی ہو۔