• Thu. Sep 19th, 2024

سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز ہونےو الے ہنگامے پر وزیر اعلیٰ سندھ بھی میدان میں آگئے

Jun 30, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں ہونےو الے ہنگامے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ افسوسناک ہے ۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ سیشن کے دوران تین دن تک اچھے ماحول میں بات ہوتی رہی ، چوتھے روز پتہ نہیں اپوزیشن کو کیا ہوا، جس دن بجٹ پیش کیا گیا اپوزیشن نے شور کیا،ارکان اسمبلی کا کام ہوتا ہے کہ وہ اسمبلی میں اپنے حلقے کے عوام اور اپنی پارٹی کا موقف پیش کریں ۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کی پانچ جماعتوں میں سے تین جماعتیں اسمبلی میں موجود تھیں ،اے این پی ، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی میں موجود تھے ، بجٹ منظور ہونے کے بعد اپوزیشن نے پھر مسائل کھڑے کئے ، اپوزیشن کی طرف سے ایک بھی کٹ موشن نہیں آیا، ساتویں دن بجٹ پا س ہو گیا پھر اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی چلے ، اپوزیشن سے پوچھیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں ، بجٹ بحث میں اپوزیشن سے کہا کہ وہ بھی بحث کریں ۔