• Thu. Sep 19th, 2024

انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا، پہلے ون ڈے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

Jun 30, 2021

چیسٹرلے سٹریٹ(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے 186رنز کا ہدف 35 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔جوئے روٹ 79رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔جونی بیئر سٹو نے 43اور معین علی نے 28ر نزبنائے۔سری لنکا کی جانب سے چمیرا تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے سب سے کامیاب باؤلر رہے۔
انگلینڈ نے میچ کا ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی،انگلینڈ کا یہ فیصلہ کافی مفید ثابت ہوا اور سری لنکا کی پوری ٹیم 185 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا 73 ، ہسارنگار 54اور کرونا رتنے 19 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،دیگر کوئی بھی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔انگلینڈ کی جانب سے کر س ووکس نے چار،ڈیوڈ ولی تین اور معین علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا اگلا میچ یکم جولائی اور تیسر میچ 4جولائی کو کھیلا جائے گا۔