• Tue. Oct 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کا 16 سالہ نوجوان سنوکر کا عالمی چیمپین بن گیا

Mar 12, 2022

دوحہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان نے عالمی سنوکر چیمپین شپ جیت لی، انہوں نے فائنل میں ایران کے عامر سرکوش کو شکست دی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی ورلڈ سنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے عامر سرکوش کو پانچ کے مقا بلے میں چھ سیٹ سے شکست دی ۔ وہ سنوکر کے عالمی چیمپین بننے والے دنیا کے تیسرے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔
احسن رمضان نے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والےدفاعی چیمپین محمد آصف کو شکست دی تھی۔ انہوں نے محمد آصف کو چار کے مقابلے میں پانچ سیٹ سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے چوتھی مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا ہے، اس سے قبل محمد آصف دو بار اور محمد یوسف ایک بار ورلڈ چیمپئن بن چکے ہیں۔