واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی سینیٹ نے ڈیڑھ ٹریلین ڈالر (1500 ارب ڈالر) کا گورنمنٹ فنڈنگ بل منظور کیا ہے جس میں یوکرین کیلئے 13.6 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔
سی این این کے مطابق یہ بل سینیٹ سے 31 کے مقابلے میں 68 ووٹوں کی اکثریٹ سے منظور ہوا ہے جس کو جلد ہی دستخط کیلئے صدر جوبائیڈن کو بھجوا دیا جائے گا۔ گورنمنٹ فنڈنگ آج بروز جمعہ ختم ہونے جا رہی ہے جس کے باعث شٹ ڈاؤن سے بچنے کیلئے یہ بل منظور کیا گیا ہے۔
اس بل میں یوکرین کیلئے انسانی، دفاعی اور معاشی امداد کیلئے 13.6 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔ چار ارب ڈالر یوکرین کے پناہ گزینوں کی ہنگامی مدد کیلئے منظور کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دفاعی آلات کی مد میں تین ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔
امریکی سینیٹ سے 1500 ارب ڈالر کا بل منظور، یوکرین کیلئے کتنی رقم رکھی گئی ہے؟
