• Sat. Sep 21st, 2024

عرب یوتھ سینٹر،وام شراکت داری نوجوانوں کوعالمی میڈیا کانگریس کامیاب بنانے کیلئے بااختیاربناتی ہے:شمع المزروئی

Oct 10, 2022

ابوظبی، 6اکتوبر، 2022۔۔ نوجوانوں کے امور کی وزیر مملکت اور عرب یوتھ سینٹر کی نائب صدر شمع بنت سہیل المزروئی نے کہا ہے کہ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت نوجوانوں کو میڈیا کے شعبے میں ذمے داریاں سنبھالنے اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے ضروری مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات اور خطے کے مثبت تشخص کے ساتھ ساتھ ملک کی متاثر کن کامیابیوں کی کہانیوں اور مختلف شعبوں میں ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اسکی کوششوں پر روشنی ڈالنے میں میڈیا کی طرف مائل نوجوانوں کے کلیدی کردار کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے یہ بیان عرب یوتھ سینٹر اور امارات نیوز ایجنسی (وام) کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے فریم ورک کی حمایت میں دیا تاکہ عرب نوجوانوں کو معاشرے کی خدمت میں ان کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں منعقد ہونے والی بڑی عالمی کانفرنسوں اور تقریبات کی حمایت کی جا سکے۔

شراکت داری کی شرائط کے تحت عرب یوتھ سینٹر اپنے تحقیقی شراکت داروں کے تعاون سے گلوبل میڈیا کانگریس (جی ایم سی ) میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کے ذریعے تجویز کردہ میڈیا کے مستقبل کی تشکیل کے لیے جمع کردہ بصیرت، سفارشات اور خیالات کا استعمال کرتے ہوئے ایک سٹڈی کرے گا۔ یہ تقریب ابوظہبی قومی نمائش مرکز(ایدنک) کے زیر اہتمام اور وام کے تعاون سے ابوظہبی میں 15 سے 17 نومبر 2022 تک منعقد ہوگی۔

اسکے بعد عرب یوتھ سینٹر سٹڈی کے نتائج عرب اور عالمی میڈیا کے شعبوں کے فیصلہ سازوں اور پیشہ ور افراد کے سامنے پیش کرے گا۔ یہ مرکز تقریب کی کامیابی کو یقینی بنانے اور انہیں اور فیصلہ سازوں کو قریب لانے میں مدد کے لیے میڈیا کے شعبے سے وابستہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بھی بروئے کار لائے گا۔

شمع بنت سہیل المزروئی نے عرب نوجوانوں کے اپنے معاشروں کو آگے بڑھانے اور متعلقہ بین الاقوامی تقریبات میں حصہ لینے میں انکے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر گلوبل میڈیا کانگریس نوجوانوں کے لیے تربیت اور رضاکارانہ مواقع فراہم کرے گی۔

وام کے ڈائریکٹر جنرل اور گلوبل میڈیا کانگریس کی ہائر آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد جلال الرئیسی نے شراکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجوانوں کو ایسےموثرپلیٹ فارم تلاش کرنے میں مدد ملے گی جن کے ذریعے وہ اپنی توانائیاں بروئے کارلاتے ہوئے اپنے ممالک کی خدمت کے ساتھ ساتھ کانگریس میں لاجسٹک اور میڈیا سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

وام اور عرب یوتھ سینٹر کے درمیان نئی شراکت داری ان کی سابقہ ​​شراکت کی پیروی کرتی ہے جو میڈیا میں ایکسپو 2020 دبئی کے کامیاب فروغ کو یقینی بناتی ہے۔