• Sun. Sep 8th, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک سے مزید50 کروڑ ڈالر موصول،زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 ارب57 کروڑ سے تجاوز کر گئے

Aug 19, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے مزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے جس سے مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے مزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں،ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 53 کروڑ50 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا،مرکزی بینک کے ذخائربڑھ کر8 ارب 26 کروڑڈالر سے تجاوز کرگئے ،کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 31 کروڑڈالر کے ذخائرموجود ہیں ،مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کرگئے۔