لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے جس پر اپوزیشن نے بھی پنجاب اسمبلی میں احتجاج کافیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے 10 بجے شروع ہو گا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن ارکان حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں احتجاج کرنےکافیصلہ کرلیا ہے ،حکومتی ارکان نے سبطین خان کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست ہی نہیں دی تھی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا فیصلہ
