• Tue. Nov 28th, 2023

چودھری شوگر ملز کیس،مریم نواز اور یوسف عباس کو آج عدالت پیش کیا جائے گا،سکیورٹی کے سخت انتظامات

ByNews Time

Aug 21, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگرملز کیس کی سماعت آج ہو گی،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اوریوسف عباس کو عدالت میں پیش کیا جائے گا،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت لاہور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت آج ہو گی، نیب کی ٹیم مریم نواز اور یوسف عباس کو ریمانڈمکمل ہونے پر عدالت میں پیش کرے گی،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت لاہور پہنچ گئے،احتساب عدالت لاہورکے جج نعیم ارشدکیس پرسماعت کریں گے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری احتساب عدالت کے احاطے میں تعینات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *