اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے مودی کی امریکہ آمد کے کے موقع پر بھرپور احتجاج کی ہدایت کردی ، سفاک مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ۔
جیونیوز کے مطابق تحریک انصاف نے عالمی سطح پر مودی حکومت کے خلاف بھرپور احتجا ج ریکارڈ کروانے کافیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی تنظیم برائے بین الاقوامی شعبہ جات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے مودی کی امریکہ آمد کے موقع پر بھر پور احتجاج کیلئے تیاریوں کی ہدایت کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کریں۔
وزیر اعظم نے کہاہے کہ سفاک مودی حکومت تمام کشمیریوں کو مشق ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے ،میں بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاﺅں گا ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت عالمی قوانین خلاف ورز ی کررہی ہے اورکشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ تو ڑ رہی ہے