• Sat. Jul 27th, 2024

آرمی چیف کا پی اوایف واہ اورہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کادورہ،ہتھیاروں کے معیار کی تعریف کی

Aug 21, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کا پی اوایف واہ اورہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کادورہ، شعبہ ریسرچ اورڈویلپمنٹ کی کامیابیوں کی تعریف، دفاعی اورسکیورٹی آلات کے معیار کی تعریف کی ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اوایف واہ کادورہ کیا اوریوریافارمولیڈہائیڈمولڈنگ کمپاونڈکاافتتاح کیا۔آرمی چیف کی پی اوایف کے شعبہ ریسرچ اورڈویلپمنٹ کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی اوایف متحرک حکمت عملی سے مشترکہ منصوبوں کیلئے اقدامات کرے، حکمت عملی سے بنائی جانےوالی مصنوعات میں بہتری آئےگی۔

آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلاکابھی دورہ کیا اور ٹینکوں کومزیدجدیدبنانے سے متعلق شعبوں کادورہ کیا۔ انہوں نے پی اوایف اورایچ آئی ٹی کے بین الاقوامی معیاراورمصنوعات کوسراہا ۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فیکٹریزمیں بننے والے آلات سے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہورہاہے، دونوں اداروں کی وجہ سے قومی بچت بھی ہورہی ہے۔