وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)
اتحاد رکشہ ،کار ٹریکٹر ٹرالہ اینڈ مزدور یونین کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے ریلی نکالی گئی
اتحاد رکشہ ،کار ٹریکٹر ٹرالہ اینڈ مزدور یونین کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے ریلی نکالی گئی۔ریلی وی چوک سے شروع ہوکر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت رانا فخرالسلام ،راؤ ظفر اقبال ،جاوید جٹ ،شبیر چوہدری ۔ ملک لیاقت علی کررہے تھے۔ ہاتھوں میں کشمیری پرچم اٹھاۓریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان ، پاک فوج زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگاۓ۔ ریلی کے شرکاء پر شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر رانا فخرالسلام ودیگر کا کہنا تھاکہ پاکستانی عوام کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر کی آزادی کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ بھارت اگر اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاۓ گا ۔